28 مئی ، 2016
رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے چوہے سنبھالے نہیں جاتے شیر کو للکارنے چلے ہیں ؟ بھاشن دینا چھوڑ دیں ۔
لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے حمزہ شہبازکا کہنا تھاکہ احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنےاورالزام تراشی کی سیاست کرنےوالے بھاشن نہ دیں، عمران خان مانچسٹر سےبھاشن دیتے آرہےتھے کہ قومی اسمبلی میں جواب دوں گا، مگرقومی اسمبلی سے واک آؤٹ کا بہانہ کرکے بھاگ گئے۔
حمزہ شہبازنے کہا جس کے دل میں چور ہو وہ بائیکاٹ کرکے قومی اسمبلی سے بھاگ جاتا ہے، حمزہ شہباز نے آخر میں نواز شریف کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔