28 مئی ، 2016
پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پارٹی کا جھنڈا فساد کی جڑ ہے ، اس لئے پاکستان کے جھنڈے کو نصب العین بنایا،سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چائیے ۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں ہر رنگ و نسل کے لوگ رہتے ہیں اسی لئے ہم نے کراچی سے اپنی تحریک شروع کی ہے،ہم ہر نسل اور رنگ کے لوگوں کو جوڑنے آئے ہیں ، ہمیں آپس میں ایک ہونا ہے، انہوں نےکہا کہ ہمیں اختلاف کو دشمنی میں کنورٹ نہیں کرنا چائیے۔
مصطفی کمال نے مزید کہاکہ پاکستان کے لوگوں کو سیوریج ، پانی،سیکورٹی، تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات چاہئیں جو کہ یہ مسائل99اعشاریہ99 فی صد لوگوں کے ہیں،ان مسائل کو کون حل کریگا، انہوں نے کہاکہ ان مسائل کے حل کے لئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوگا۔