28 مئی ، 2016
تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جلسے میںخواتین سے بد تمیزی کا ملبہ کنٹریکٹر اور پولیس پر ڈال دیا، نعیم الحق کہتے ہیں کنٹریکٹر سے معاہدہ ہوا تھا کہ خواتین انکلوژر کے ساتھ اسٹیل کی چادریں لگائی جائیں گی، اس نے صرف حفاظتی باڑ لگائی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مکمل تیاری کے باوجود اسلام آباد جلسے میں بدانتظامی ہوئی ، بہت سے نا معلوم افراد جلسے میں شریک ہوئے جنہوں نے خواتین سے بد تمیزی کی ، ان افراد کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے بھی تعاون نہیں کیا۔
نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں پاناما لیکس آنے کے بعد ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے ، اپوزیشن کے 15 سوالوں کے علاوہ کوئی اور سوال بھی ہو تو اعتراض نہیں۔