28 مئی ، 2016
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے ،یہ فیصلہ بہادر وزیر اعظم ہی کرسکتاہے،نواز شریف کو کوئی خرید سکتاہے نہ جھکا سکتاہے ۔
مظفرآباد میں یوم تکبیر کنونشن سے خطاب میں پرویز رشید کا کہناتھاکہ کون کہتا ہےنوازشریف دولت رکھتا ہے ،نواز شریف دولت ٹھکراتاہے ،عمران خان کے الزامات کو ایک ایک کر کے جھوٹا ثابت کریں گے ۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیاپاکستان کا ہاتھ روک رہی تھی، نواز شریف نے پاکستان کی عزت وقار کیلئے لالچ کو حائل ہونے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے سزائیں کاٹنا رہنماوں کا فرض ہوتا ہے ،جو ہمارے رہنما نے پورا کیا،اب وزیراعظم نے کیا جرم کیا ہے، کیااس وزیر اعظم کو بجلی دینے کی سزا دینا چاہتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کی طرف جومیلی آنکھ سےدیکھےگاعوام اس سےخودحساب کتاب کریں گے۔