پاکستان
28 مئی ، 2016

کراچی کے عوام کا ووٹ نہ ماننا لمحہ فکر ہے ،ایم کیو ایم

کراچی کے عوام کا ووٹ نہ ماننا لمحہ فکر ہے ،ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کراچی کی اکثریت آج بھی قائد تحریک کے ساتھ ہیں،یہاں کے عوام کا ووٹ نہیں مانا جارہا جو لمحہ فکر ہے۔

ناظم آباد ریزیڈینس کمیٹی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے حلف میں تاخیر کے لئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔

وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے آرٹیکل 148 پر عمل کرانے کی درخواست کی ،انہوں نے سندھ حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت عدالتوں کو بھی گمراہ کررہی ہے،کراچی کے عوام ووٹ نہیں مانا جارہا یہ لمحہ فکر ہے ۔

 اس موقع پر خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ تجربے پر تجربے کئے گئے، لیکن قائد ایم کیو ایم کو ماننے والے ٹس سے مس نہیں ہوئے ،عوام نے پیغام دے دیا جس نے قائد تحریک کو چھوڑا اسے ہم نے چھوڑا ،کراچی کی اکثریت آج بھی قائد تحریک کے ساتھ ہے ۔


 

مزید خبریں :