پاکستان
28 مئی ، 2016

لعل شہباز قلندرؒ کا 746واں عرس ،مزار پر وزیراعلیٰ کی حاضری

لعل شہباز قلندرؒ کا 746واں عرس ،مزار پر وزیراعلیٰ کی حاضری

 


سہون میں لعل شہباز قلندر کے764ویں عرس کے آخری دن وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر حاضری دی ۔

وزیر اعلی قائم علی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،عرس کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لعل شہباز قلندر کے درگاہ کے اطراف خصوصی پلانٹیشن کے ذریعے مزید ہریالی پیدا کریں گے،بہتر انتظامات کے باعث اس بار جانی ومالی نقصان کم ہوا۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبلیں بھی لگائی گئی تھی،سہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کے آخری دن بھی عقیدت مندوں کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری رہا۔

عرس میں ملاکھڑا،سگھڑ کچہری، ادبی کانفرنس،صوفیانہ کلام کی محافل اوردھمال تین دن تک جاری رہی،زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مزید خبریں :