پاکستان
28 مئی ، 2016

منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ،2دہشت گرد ہلاک

منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ،2دہشت گرد ہلاک

 


کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا چھاپہ کے دوران ہونے والے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک ائیرپورٹ حملہ کیس میں ملوث بتایا گیا ہے۔

انچارچ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ڈی ایس پی علی رضا نے جیو نیوز کو بتایاکہ حساس ادارے کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے بھاری نفری کے ہمراہ منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں چھاپا مارا۔

 اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، تاہم دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

 ہلاک ہونے والے دہشگردوں میں سے ایک کی شناخت سعید عرف کالو کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، ہلاک ملزم ائیر پورٹ حملہ کیس، ایم پی اے منظم امام کے قتل سمیت شہر میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :