29 مئی ، 2016
کراچی کے علاقے قائد آباد میں گلشن بونیر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق گلشن بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جو القاعدہ برصغیر کا کمانڈر تھا۔