پاکستان
29 مئی ، 2016

رمضان المبارک کا چاند 6 جون کو نظر آنے کا امکان

رمضان المبارک کا چاند 6 جون کو نظر آنے کا امکان


ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 6 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پہلا روزہ 7 جون کو ہوسکتا ہے۔

چاند کا تنازع اس بار جو بھی رنگ دکھائے لیکن سائنسی حساب کتاب کے مطابق یکم رمضان المبارک 7 جون کو ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند 6 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 6 جون کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں چاند نظر آنے کا زیادہ امکان ہے۔


 

مزید خبریں :