صحت و سائنس
30 مئی ، 2016

جگر ناکارہ ہونے کی ایک وجہ ہیپاٹائٹس سی ہے

جگر ناکارہ ہونے کی ایک وجہ ہیپاٹائٹس سی ہے

فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور انوارعالم ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے ’ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے‘ پر منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کیا۔

سرپرست اعلیٰ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کہا کہ پوری دنیا میں کم وبیش 40کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔

ہر سال تقریباً 14لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیںم پاکستان میں جگر ناکارہ ہونے کی ایک بنیادی وجہ ہیپاٹائٹس سی بھی ہے۔

چنانچہ فارماسسٹ کمیونٹی اور کلینکل فارمیسی پریکٹس کے ذریعے مرض کے متعلق شعور اجاگر کریں اور مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپناکردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈاکٹر محمدتنویر عالم، ڈاکٹرمنزہ اور ڈاکٹر تسنیم زیدی نے بھی خطاب کیا۔ 


 

مزید خبریں :