03 جون ، 2016
کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گارڈن پولیس نے 11 ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق سات سال کے مزمل کو گیارہ ماہ پہلے گارڈن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، کارروائی کے دوران 2 اغوا کاربھائی قاسم اورعاصم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او گارڈن امداد خواجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچے کے والدین سے بھاری تاوان کی رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔اغوا کار کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کو اغوا نہیں کیا بلکہ عالم نامی شخص نے اسے یہ بچہ دیا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی ۔