پاکستان
03 جون ، 2016

فیصل آباد میں قبرستان سےنومولود بچے کی لاش برآمد

فیصل آباد میں قبرستان سےنومولود بچے کی لاش برآمد

 


فیصل آباد میں قبرستان سےنومولود بچے کی لاش ملی۔پولیس نےبچے کےوالد سمیت دو افرادکوحراست میں لیالیکن بعد میں انہیں یہ کہہ کرچھوڑدیاکہ باپ پیسےنہ ہونےپرتدفین کےبغیربچہ کو قبرستان میں چھوڑکرچلاگیاتھا۔


پولیس کےمطابق جیل روڈ پرواقع قبرستان میں دو افراد نومولود بچہ کی لاش پھینک کرفرارہورہےتھےجس پرمقامی افراد نےدونوں کو پکڑکر پولیس کےحوالےکردیا۔


پولیس نےدعویٰ کیاہےکہ بچے کا والد شاہد اوراسکاساتھی بچے کی لاش کو قبرستان میں دفن کرنےکےلئےآئے،لیکن پیسے نہ ہونےپرلاش کو ایسے ہی پھینک کرجارہےتھے۔


تاہم اسپتال سے تصدیق کےبعد دونوں کو چھوڑدیاگیا اوربچےکی قبرستان میں تدفین کردی گئی

مزید خبریں :