پاکستان
03 جون ، 2016

طوفان کی اطلاع کیوں نہ دی ، محکمہ موسمیات سے جواب طلب

طوفان کی اطلاع کیوں نہ دی ، محکمہ موسمیات سے جواب طلب

 


جدید آلات کے باوجود محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا،پنجاب، اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی پیشگی اطلاع دینے میں کیوں ناکام رہا ،وزیراعظم نے محکمہ موسمیات سے جواب طلب کرلیا۔


وزیراعظم آفس کے مطابق رپورٹ آج ہی دفتری اوقات میں پیش کی جائے،وضاحتی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائےگی۔


ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات جدید آلات کے باوجود پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہا،طوفان سے انتہائی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا،سرکاری ونجی املاک کوبھی طوفان کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا۔


یکم جون کو طوفانی بارش اور آندھی کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں 35 افراد جاں بحق جبکہ کروڑوں کا نقصان ہوا تھا

مزید خبریں :