03 جون ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے ڈکیتی کیس میں سزا یافتہ مجرم کو گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن امداد علی کو معطل کردیا۔
عدالت نے ایس ایچ او گارڈن امداد علی کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی کو ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔اس موقع پر عدالت نے ملزم عالم کے بجائے اس کے والد کو گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او مجرم سے ملا ہوا ہے اور اسے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او کو معطل کرکے 48 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔