پاکستان
03 جون ، 2016

کراچی:حلیمہ قتل کیس میں سونیا کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی:حلیمہ قتل کیس میں سونیا کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ

 


کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون حلیمہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ سونیا کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


حلیمہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ سونیا کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی در شہوار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت کوبتایا کہ سونیا کی نشاندہی پر اس کے شوہر رضوان کو گرفتار کرنا ہے لہذا ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔


عدالت میں ملزمہ کا کہناتھا کہ وہ بے قصور ہے ،جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقتولہ حلیمہ کے اہلخانہ نے سونیا کو نامزد کیا ہے ۔معاملے کی تفتیش کررہے ہیں اگر ملزمہ بے قصور ہے تو سے چھوڑ دیا جائے گا۔


عدالت نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ملزمہ سونیا کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کی 5 سالہ بچی جنت گل کو بھی اس کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید خبریں :