03 جون ، 2016
لاہور میں والٹن ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، خوش قسمتی سے پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے ۔
والٹن ائیر پورٹ پر تربیت کے دوران پائلٹ اپنے کو پائلٹ کے ہمراہ ہوائی چکر لگانے کے بعد رن وے پر اتر رہا تھا کہ لینڈنگ کےدوران اچانک بے قابو ہو گیا ۔جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان بھی پہنچا ۔
تاہم خوش قسمتی سے اس میں سوار پائلٹ اور کو پائلٹ معمولی زخمی ہو ئے۔