03 جون ، 2016
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں پارک میں غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن جنگ کا میدان بن گیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکا ر سمیت 24افراد ہلاک ہو گئے ۔
متھرا کے اس پارک میں پولیس کے پہنچنے پر قبضہ گروپ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ،فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا،اس دوران وہاں بنے ہٹوں میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں 11 شہری ہلاک ہو گئے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی انکوائری کے احکامات دے دیئے ، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس نے پارک سے رائفلز،دستی بموں، تلواروں سمیت ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی ملی ہے۔