پاکستان
03 جون ، 2016

فیصل آباد:جائیدادکا تنازع ، بھائی کے ہاتھوں 2 بھائیوں کاقتل

فیصل آباد:جائیدادکا تنازع ، بھائی کے ہاتھوں 2 بھائیوں کاقتل

 


فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر سنگدل بھائی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر مبینہ طور پر2 بھائیوں کوقتل جبکہ 2 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔


دل خراش واقعہ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں 77ج ب میں پیش آیا، جہاں اکبر نامی ملزم کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اسکے نتیجے میں ہونےو الے جھگڑے پر اس نے فائرنگ کر کے 2 بڑے بھائیو ںاصغر اور اشرف کو قتل کر دیا ۔


فائرنگ کے زد میں آکر 2 بچے3 سالہ حسنین اور 10 سالہ اقرا زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

مزید خبریں :