دنیا
03 جون ، 2016

مودی کل افغانستان میں سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے

مودی کل افغانستان میں سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے

 


بھارت کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے افغانستان میں از سر نو تعمیر کئے جانے والے ڈیم کا کل افتتاح کیاجائے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی اس ڈیم کا افتتاح کریں گے۔


افغانستان کے صوبے ہرات میں سلمی نامی ڈیم کی از سر نو تعمیر کی گئی ہے ،جس پر بھارت نے 300 ملین دالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔


بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نریندر مودی اور اشرف غنی کل اس ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔رواں سال ہی دونوں ملکوں کے اس ڈیم کی تعمیر سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے ۔یہ ڈیم 42 میگا واٹ کی بجلی بھی بنائے گا۔

مزید خبریں :