03 جون ، 2016
ہرنائی میں 2 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، مقامی لوگوں نے لاشیں نکال لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہرنائی شہر کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں کھدائی کی جانے والےواٹر سپلائی پائپ لائن میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔کھدائی کی ہوئی پائپ لائن بارش کے پانی سے بھری ہوئی تھی۔
بچوں کی عمریں 6 اور 7 سال تھی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی اور اسپتال منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیا۔