دنیا
03 جون ، 2016

فرانس اور جرمنی میں سیلاب،7ہلاک

فرانس اور جرمنی میں سیلاب،7ہلاک

 


فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ پیرس میں سیلاب کے خطرے کے باعث 2 میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی۔


فرانس کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ، متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔


فرانسیسی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات کے دوران 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔


صدر فرانسوا اولاند نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے متاثرین کو فوری امداد فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔


دارالحکومت پیرس میں دریائے سین میں پانی کی سطح 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 2 میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی ہے ۔


ادھر جرمنی کے صوبے باواریا میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :