دنیا
03 جون ، 2016

ایران کاباضابطہ طور پر شہریوں کوحج پرنہ بھیجنے کا اعلان

ایران کاباضابطہ طور پر شہریوں کوحج پرنہ بھیجنے کا اعلان

 


ایران نے سرکاری طور پر اس امر کا اعلان کر دیا کہ اس سال وہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں بھیجے گا۔


ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانی حجاج کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔


سعید اُحدی، جو ایران کی حج اور زیارتوں کی آرگنائزیشن کے سربراہ ہیں، نے ایک بیان میں کہا، ’سعودی عرب کو پتہ ہے کہ اسے ایرانی عازمین کو حج میں شریک ہونے سے محروم رکھنے کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوں گی جو کہ ہر اُس مسلمان پر فرض ہے جو جسمانی طور پر اس فریضے کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔


گزشتہ سال حج کے موقع پر بھگدڑ کے سبب قریب ڈھائی ہزار حاجیوں کی ہلاکت بنی تھی۔ تب ایران نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 464 ایرانی عازمین بھی تھے۔


اُس کے بعد تہران حکومت نے ریاض حکومت سے سکیورٹی گارنٹی کے لیے کچھ شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :