03 جون ، 2016
روس کے زیر انتظام یوکرائن کا علاقہ کریمیا میں حکام نے مسلمان تاتاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ کریمین تاتاری جو بنیادی طور پر مسلمان ہیں، اس جزیرہ نما کی کل آبادی کا 15 فیصد ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کریمیا کے تاتاریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشیاں اور گرفتاریاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ ان تاتاریوں کو دوسری عالمی جنگ میں جلا وطن کر دیا گیا تھا اورچارعشرے قبل واپسی کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ تاتاری مسلمان کریمیا پر روس کے تسلط کے شدید مخالف ہیں۔
حکام کا موقف ہے کہ پولیس یہ کارروائی بلا سبب نہیں کر رہی۔ حکام کے مطابق ان میں کچھ تاتاریوں کا تعلق شدت پسند اسلامی گروہوں سے ہےاور ان پر چھاپے اس لیے مارے جا رہے ہیں تا کہ دہشت گرد کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کے تشدد یا دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔