03 جون ، 2016
امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال ریان کا کہنا ہے کہ وہ اختلافات کے باوجود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کریں گے اور انہیں ووٹ دیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال ریان نے اخبار کے ایک کالم میں لکھا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور اس کے بعد متعد دبار ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔
تاہم ان کے درمیان اختلافات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات سے زیادہ مشترک باتیں ہیں۔پال ریان پر اعتماد ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایوان میں ری پبلیکن پارٹی کے ایجنڈے کو قانون میں بدلنے میں مدد دیں گے۔ اس لیے وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے ۔
پان ریال مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی سمیت ٹرمپ کے متنازع بیانات پر ماضی میں انہیں کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ انہوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار بھی کیا تھا لیکن اب ری پبلیکنز ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر متحد ہونے لگے ہیں۔