پاکستان
09 جون ، 2012

لارجر بینچ کی تشکیل: سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی درخواست مستردکردی

لارجر بینچ کی تشکیل: سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی، دو رکنی بینچ روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار کیس کی سماعت کیلئے ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری نے سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل دو رکنی بینچ ہی اس کیس کی سماعت جارے رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر دوپہر ایک بجے کے بعد کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ملک ریاض کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب بھی داخل نہیں کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے اپنے بیٹے ارسلان افتخار کو رقم دینے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا تاہم کچھ اعتراضات کے بعد انہوں نے سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید خبریں :