05 جون ، 2016
آئس ایج سلسلے کی پانچویں فلم کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں، ’’آئس ایج کولیژن کورس‘‘ 22 جولائی سے سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
دو ہزار دو سے باکس آفس پر دھوم مچاتی ہالی ووڈ کی اینمیٹڈ سیریز کی چار سال کے وقفے کے بعد یہ نئی پیشکش ہے۔ نئی فلم دو ہزار بارہ کی ’’آئس ایج کانٹیننٹل ڈرفٹ‘‘ کا سیکیول ہے۔
رے رومانو، جنیفر لوپیز، ڈینس لیری، کوین لطیفہ کے علاوہ کئی نئے ہالی ووڈ اور شو بز اسٹارز اس کے کمپیوٹر اینمیٹیڈ کرداروں کو اپنی آوازیں دے رہے ہیں۔
کئی نئے اور رنگین کرداروں پر مبنی ’’کولیژن کورس‘‘ میں ایک کردار حادثاتی طور پر خلا میں پہنچ جاتا ہے۔