کاروبار
06 جون ، 2016

بلوچستان میں بجٹ کی تیاری کاکام تیزی سےجاری

بلوچستان میں بجٹ کی تیاری کاکام تیزی سےجاری

 


محکمہ خزانہ بلوچستان میں بجٹ کی تیاری کاکام تیزی سےجاری ہے،تمام صوبائی محکموں کوبجٹ تجاویزآج پیش کئےجانےکی ہدایت کردی گئی۔


سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے صوبائی بجٹ میں پینےکےپانی،تعلیم اورصحت کےشعبےترحیجات میں شامل ہوں گے جبکہ بجٹ میں کوئٹہ واٹرسپلائی پراجیکٹ کےلئے10ارب روپے مختص کئےجانےکاامکان ہے ۔


اسی طرح صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹراسپتالوں کی اب گریڈیشن بھی ترجیحات میں شامل ہوگی،ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرح دس فیصد اضافہ کیاجائےگا۔

مزید خبریں :