06 جون ، 2016
محکمہ تعلیم سندھ کے خلاف کرپشن اور ہیر پھیر کے مختلف عدالتوں میں دائر مقدمات کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،جس پرمحکمہ تعلیم کے لیگل آفیسر نے مقدمات کی پیروی سے معذرت کرلی ۔
محکمہ تعلیم سندھ کے خلاف ہائی کورٹ، نیب کورٹ اور اینٹی کرپشن کورٹ میں جعلی بھرتیوں، تنخواہوں میں ہیر پھیر، فنڈز میں کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ محکمہ تعلیم کے لیگل آفیسر ذاکر علی شاہ نے مقدمات کی پیروی سے معذرت کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بیک وقت کئی عدالتوں میں جاری مقدمات کی پیروی نہیں کرسکتے۔ لیگل آفیسر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے خلاف زیادہ تر مقدمات محکمہ کے ملازمین نے ہی دائر کیے ہیں۔