کھیل
09 جون ، 2012

یوروکپ2012: پیش گوئی کیلئے دریائی بلا اوردریائی بچھڑا بھی میدان میں

یوروکپ2012: پیش گوئی کیلئے دریائی بلا اوردریائی بچھڑا بھی میدان میں

وارسا…این جی ٹی…یورپین ممالک کے درمیان فٹ بال کے سالانہ مقابلے یورو کپ 2012کا فیور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور لوگ اپنی من پسند ٹیموں کی جیت و ہار کے بارے میں جاننے کے لیے مختلف جانوروں کا سہارا لیتے نظر آرہے ہیں۔ورلڈ کپ فٹ بال2010ء میں ٹیموں کی ہارجیت کی درست پیش گوئی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پال دی آکٹوپس کے انتقال کے بعد اب شائقینِ فٹ بال دیگر جانوروں کی صلاحیتوں کا امتحان لے رہے ہیں۔اسی حوالے سے جہاں بنکاک کے چڑیا گھر میں موجودTikنامی دریائی بچھڑا پیش گوئیوں میں مصروف ہے وہیں روس کے ایک چڑیا گھر میںSuriنامی دریائی بلاجھنڈوں والے کیپسولزکے درمیان سے فاتحین کا چناؤ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید خبریں :