کھیل
09 جون ، 2012

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 76رنز سے ہرادیا

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 76رنز سے ہرادیا

پالے کیلے…میزبان سری لنکا نے پاکستان کودوسرے ایک روزہ میچ میں 76رنز سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ50اوورزچار وکٹ کے نقصان پر 280رنز بناکر حریف ٹیم کو 281رنز کا ہدف دیا جس میں تلکارتنے دلشان کے ناقابل شکست 119 شامل تھے،دلشان کے علاوہ جے وردھنے 53 اور چندی مل 32رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل،سہیل تنویر،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کر سکی اور47ویں اوور میں204رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی،صرف اظہر علی ہی واحد بیٹسمین رہے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے96رنز بنا ئے جس میں 12چوکے شامل تھے تاہم وہ اسی اسکور پر کالو سکیرا کی اچھی گیند پر بولڈ ہو گئے اوریوں پاکستان کی یہ امید بھی دم توڑ گئی ،دیگر بیٹسمینوں میں کپتان مصباح الحق نے27اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد 20رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔فاتح ٹیم سری لنکاکی جانب سے تھیسراپریرا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے6پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کالو سکیرا اور ملنگا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :