09 جون ، 2012
کراچی …اسٹاف رپورٹر… پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی تا حیدرآباد سائیکل ریس اتوار سے مزار قائد سے شروع ہوکر حیدرآباد ٹول پلازہ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں 81 سائیکلسٹ حصہ لیں گے جس میں چاروں صوبوں اور ڈپارٹمنٹس کے سائیکلسٹ شامل ہیں۔ کراچی سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدر کاظم علی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی تا حیدرآباد سائیکل ریس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اتوار کو صبح مزار قائد سے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ ریس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ بھی موجود ہوں گے۔ سائیکلسٹ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے 153 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ فاتح کھلاڑی کو 50 روپے کی انعامی رقم دی جائے۔