دنیا
07 جون ، 2016

پیرو کے صدارتی انتخابات میں ، سابق بینکارکو معمولی برتری

پیرو کے صدارتی انتخابات میں ، سابق بینکارکو معمولی برتری

 


جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے صدارتی انتخابات میں ، سابق بینکار Pedro Pablo Kuczynski کو معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔


پیرو میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق بینکار پیڈرو پابلو کوزنسکی کو ملک کے سابق آمر کی بیٹی کیکوفوجی موری پرمعمولی برتری حاصل ہوئی ہے۔


گزشتہ روز 94فیصدووٹوں کی گنتی کےنتائج کےمطابق کوزنسکی کو کیکوفوجی موری پرسخت مقابلہ کے بعد کُل صفراعشاریہ پانچ چھ فیصدبرتری حاصل ہوئی ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ فاتح کا اعلان کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک کےدور دراز صوبوں اور پیرو کے تارکین وطن ابھی باقی ہیں جن کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔


انہوں نے کہا کہ کچھ ووٹوں کو چیلنج بھی کیا گیا ہے،جن کا ایک ہفتہ میں جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :