09 جون ، 2012
دمشق…شام میں تشدد کی نئی کارروائیوں میں کم ازکم 23 افراد مارے گئے ہیں، انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جنوبی صوبے درعہ میں 17 اور حمص میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ حکومتی فوج نے آج بھی شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہلاک شدگان میں نوعورتیں اور تین بچے شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے بقول گزشتہ رات دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔