دنیا
10 جون ، 2016

یوگنڈا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام

یوگنڈا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام

افریقی ملک یوگنڈا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنا دی گئی، سازش کے الزام میں فوجی اہلکاروں سمیت 30افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔


فوج کے ترجمان کے مطابق فوج کے حاضر سروس اہلکاروں سمیت اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ حکومت کے خلاف بغاوت کا منصوبہ بنا رہے تھے۔


ترجمان کے مطابق فوج اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، گرفتار افراد کا تعلق باغی گروپ سے ہے، یوگنڈا کے موجودہ صدر نے خود بھی بغاوت کرکے 30سال قبل اقتدار حاصل کیا تھا۔


 

مزید خبریں :