دنیا
12 جون ، 2016

این ایس جی میں کسی ملک کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، چین

این ایس جی میں کسی ملک کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، چین


 


چین نے کہا ہے کہ نیوکلیئرسپلائر گروپ میں بھارت سمیت کسی ملک کو رکنیت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،این پی ٹی پر دستخط نہ کرنیو الے ممالک کے بارے میں بیجنگ کا موقف یکساں ہے، جسے این ایس جی کے کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں توسیع کے معاملے پر چین نے اپنا موقف واضح کردیا ہے ، بیجنگ میں نیوزبریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 9 جون کے غیر رسمی اجلاس میں نئی ممبر شپ کا فیصلہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا ۔

ارجنٹینا کی زیرصدارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں رکن ممالک کے صرف رائے مانگی گئی تھی، جس کی رپورٹ رواں ماہ سیول اجلاس میں پیش کی جائے گی ،این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو رکنیت دینے کے معاملے پر این ایس جی کے رکن ممالک کی رائے منقسم ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے تمام ممالک کے بارے میں چین کا موقف یکساں ہے،اس کے موقف کو کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے ،جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک بھی این سی جی کی رکنیت چاہتے ہیں مگر اس معاملے پر فیصلہ بھرپور بحث کے بعد ہی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :