12 جون ، 2016
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈومیں نائٹ کلب پر حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 50 ہوگئی ، 53 افراد زخمی ہیں، طویل محاصرے کے بعد ہلاک حملہ آور کی شناخت ہوگئی ، 30 سالہ عمر متین امریکی شہری تھا، والدین کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسلامی انتہاپسندی کے رجحانات سے متاثر ہوسکتا ہے،پولیس چیف کے مطابق امریکا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، ہلاک افراد کی تعداد 50 ہوگئی ۔
پولیس چیف کے مطابق حملہ آور پولیس سےفائرنگ کےتبادلے میں ہلاک ہو گیا،مقابلے کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ، حملے کے وقت نائٹ کلب میں تقریبا 300سے زائد افراد تھے ،فائرنگ میں زخمی 53 افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی میڈیاکے مطابق نائٹ کلب فائرنگ میں ملوث ملزم کی شناخت کرلی گئی،نائٹ کلب فائرنگ میں ملوث ملزم عمر متین ہے ،جو کہ 30سالہ امریکی شہری ہے ، حملہ آور کےوالدین کا تعلق افغانستان سےہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کا نائٹ کلب رات گئے فائرنگ سے گونج اٹھا ، پلس نائٹ کلب میں مسلح شخص نے اندھا دھند گولیاں برسائیں ،نائٹ کلب میں 3 سو سے زائد افراد موجود تھے ۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور پولیس کے ساتھ 3 گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔