12 جون ، 2016
امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو کے نائٹ کلب کے حملے میں ملوث 30سالہ عمرمتین کے والد میر صدیق نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے جو کچھ کیا اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔
میرصدیق نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کے ارادوں کا علم نہیں تھا،وہ بھی اس واقعے پر اسی طرح صدمے کا شکار ہیں جیسے پورا امریکا ہے ۔
امریکی صدر بارک اوباما کو بھی نائٹ کلب کے واقعے پر بریفنگ دی گئی، انھیں اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا گیا ہے، صدر اوباما نے ہدایت کی ہے کہ انہیں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے ۔