دنیا
13 جون ، 2016

مہاتیر محمد نے اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف سیاسی مہم شروع کر دی

مہاتیر محمد نے اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف سیاسی مہم شروع کر دی

 


ملائیشیا کے مقبول اور سینیئر سیاستدان مہاتیر محمد نے اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف سیاسی مہم شروع کر دی ہے۔انہوں نے سن 2003 میں عملی سیاست کو خیرباد کہا تھا۔


نوے برس کے معروف سیاست دان بائیس برس تک اپنے ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ اِس ویک اینڈ پر انہوں نے ضمنی الیکشن میں عوام کو حکمران سیاسی جماعت کے حق میں ووٹ نہ ڈالنے کی تلقین کی ہے۔


دوسری جانب ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کو مختلف اسکینڈلز کا سامنا ہے، ان کے تناظر میں مہاتیر محمد نے رواں برس کے اوائل میں حکمران سیاسی جماعت یونائٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملائیشیا میں ضمنی الیکشن اٹھارہ جون کو ہوں گے۔

مزید خبریں :