دنیا
13 جون ، 2016

پاکستان سے جنگ بندی پراتفاق ہوگیا: عبداللہ عبداللہ

پاکستان سے جنگ بندی پراتفاق ہوگیا: عبداللہ عبداللہ

 


افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر کی کشیدگی کے بعد اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے، امید ہے یہ مسئلہ بات چیت سے حل ہوجائے گا ۔


پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، افغان وزرائے کونسل کے اجلاس میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے،جس کے تحت سرحدہی علاقے میں نئی تنصیبات سے قبل دونوں کے درمیان بات چیت اور باہمی اتفاق ہونا چاہیے۔


انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی شروعات کی گئی،جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔ ان کا کہنا تھا افغانستان کو اپنے دفاع کو پورا حق ہے۔

مزید خبریں :