انٹرٹینمنٹ
15 جون ، 2016

اینی میٹڈ فلم ’فائنڈنگ ڈوری ‘کا نیا ٹریلر جاری

اینی میٹڈ فلم ’فائنڈنگ ڈوری ‘کا نیا ٹریلر جاری

 


تھری ڈی اینی میٹڈ فلموں کے دیوانےتیار ہوجائیں کیونکہ بچوں کے پسندیدہ کردار پر مبنی امریکن تھری ڈی اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈور ی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


اینڈریو اسٹینٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003میں ریلیز ہونے والی فلم فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے جس میں ڈوری اپنی گمشدہ خاندان کو ڈھونڈتی دکھائی دے گی۔


فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ایلن ڈی جینرس،ایلبرٹ بروکس،ڈیان کیٹن ،کیٹلین اولسن اور وکی لیوس سمیت دیگر شامل ہیں۔


لندسے کولنز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 17جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :