پاکستان
10 جون ، 2012

یوکرائن میں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

یوکرائن میں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

کیف … یوکرائن میں خراب موسم کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے قریب شدید بارش اور تیز ہواوٴں کے باعث ایک چھوٹے طیارہ نے بوروڈ یانکا ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ طیارے میں عملے کے 3 اہلکاروں سمیت 20 افراد سوار تھے، زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق ایل ۔410 طیارہ یوکرینین فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا ، پولیس منے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :