15 جون ، 2016
بالآخر ایان علی کو بیرون ملک اڑان بھرنے کا پروانہ مل گیا ، وفاق نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ڈالر فیم ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعدماڈل ایان علی کے پاؤں میں پڑی ای سی ایل کیس کی زنجیر بھی ٹوٹ گئی ، ایان علی کو بیرون ملک اڑان بھرنے کا پروانہ مل گیا ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے متعلق توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے وفاق کو آج تک کی مہلت دی تھی،آج سماعت شروع ہوئی تو وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، وفاق کا واضح جواب آنے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔
اس پیشرفت کے بعد ایان کی بیرون ملک روانگی میں اب کوئی رکاوٹ حال نہیں رہی ہے۔