انٹرٹینمنٹ
15 جون ، 2016

ایان اڑان بھرنے کیلئے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئیں

ایان اڑان بھرنے کیلئے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئیں

 


سپر ماڈل ایان علی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں،انہیں بالآخر بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان سے بیرون ملک اڑان بھرنے کا پروانہ مل گیا۔ایان علی ای سی ایل سےنام نکلنےکےبعد کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔


وہ غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی سےدبئی روانہ ہونے والی ہیں۔ اس موقع پر ان کے چہرے پر بے حد خوشی نظر آرہی ہے۔


اس سے پہلے بالآخر وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈالر فیم ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا،کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد پاؤں میں پڑی ای سی ایل کیس کی زنجیر بھی ٹوٹ گئی ، ایان علی کو بیرون ملک اڑان بھرنے کا پروانہ مل گیا ۔


سندھ ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے متعلق توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کے وفاق کو آج تک کی مہلت دی تھی، آج سماعت شروع ہوئی تو وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

وفاق کا واضح جواب آنے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی، اس پیشرفت کے بعد ایان کی بیرون ملک روانگی میں اب کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی ہے۔


ادھر ایان علی کی وطن چھوڑنے میں ایک اور مشکل یہ ہے کہ حکومت پنجاب نے ایان علی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔


ریفرنس مقتول کسٹم انسپکٹراعجازمحمود کی بیوہ کی دائر رٹ کے جواب میں بھیجا گیا،رٹ میں ایان علی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے،مقتول کی بیوہ نےبھی عدالت سےایان علی کانام ای سی ایل پرڈالنےکی استدعاکی تھی۔

مزید خبریں :