انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2016

عامر نے سلطان کو دنگل کا چیلنج دے کر ہار مان لی

عامر نے سلطان کو دنگل کا چیلنج دے کر ہار مان لی

 


عامر نے سلطان کو دنگل کا چیلنج دے کر ہار مان لی، کہتے ہیں سلمان جیسا باڈی بلڈر کوئی نہیں وہ تو خود سلمان کے سب سے بڑے فین ہیں۔


پہلوانی کے دنگل کا سلطان کونسا خان ہوگا اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا، آج کل دونوں پہلوان تصویروں میں نظر آ رہے ہیں،ایک دوسرے کو اپنی جان دکھارے ہیں، لیکن لگتا ہے عامر نے ایک ا ور چال چل دی ہے، اپنی نئی تصویر کے چرچے ہوتے ہی اسی امر نے ایک انٹرویو میں اپنےدوست پریم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔


عامر خان نے کہا کہ باڈی بلڈنگ میں ’سلطان‘ جیسا کوئی نہیں، میں نے ’دنگل‘ میں اس جیسی باڈی بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا میری باڈی اس جیسی ہے، میں ہمیشہ سے سلمان خان کا فین ہوں، کیوں کہ وہ ہی انڈسٹری کا اوریجنل باڈی بلڈر اورہینڈسم اداکار ہے۔

مزید خبریں :