11 جون ، 2012
اسلام آباد ... سپریم کورٹ میں آج این آئی سی ایل اور بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت ہوگی،سپریم کورٹ میں آج این آئی سی ایل کیس کی سماعت ہوگی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بیچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں آج بلوچستان میں امن وامان اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت بھی ہوگی۔ چیف جسٹس افتخار محموچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کریگا۔