11 جون ، 2012
بگوٹا… کولمبیا میں دو سال کے وقفہ کے بعد ٹماٹروں کی جنگ لڑی گئی۔ ٹماٹرفیسٹول میں ہونے والی جنگ tomatinaٹومیٹینا کہلاتی ہے،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ فیسٹول ٹماٹر کے کاشتکاروں کے اعزاز میں منعقد کیاجاتا ہے۔ شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ اس فیسٹول کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ جنگ میں شامل ٹماٹر بردار ہزاروں افراد نے ایک دوسرے کو جی بھر کر ٹماٹر مارے۔