پاکستان
11 جون ، 2012

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک،4زخمی

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک،4زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کے دیگر واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے سجن کالونی میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمی ہوگئے،جھنیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران اسپتال منتقلی 40 سالہ شاہ میر چل بسا،فائرنگ کے واقعے میں احمد علی عرف یارو اور 50 سالہ قائم زخمی بھی ہوئے،لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 25 سالہ رضوان احمد زخمی ہوا،جبکہ شاہ فیصل کالونی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ عامر زخمی ہوا۔

مزید خبریں :