19 جون ، 2016
بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت کسی ملک کے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کامخالف نہیں، چین بھی بھارت کےاین ایس جی میں شمولیت کی مخالفت نہیں کر رہا ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا پریس بریفنگ میں کہنا تھاکہ چین این ایس جی میں بھارتی شمولیت کا مخالف نہیںتاہم چین کو اس کے طریقہ کار پر اختلافات ہیں۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات منسوخ نہیں ہوئی صرف پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کاانتظارکررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نیو کلیئر سپلائرز گروپ کا رکن نہیں اس لیے پاکستان کی شمولیت کی مخالفت نہیں کرسکتا۔