کاروبار
19 جون ، 2016

لاہور کے سستے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں آسمان پر

لاہور کے سستے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں آسمان پر

 


لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،صارفین قیمتوں کےساتھ ساتھ معیار سےبھی نا خوش ہیں،کہتےہیں کہ رمضان میں بھی صرف پھل دیکھ سکتے ہیں،خرید نہیں سکتے۔


غضب کی گرمی میں پھلوں کی قیمتوں میں تو پہلے ہی آگ لگی ہوئی تھی، اب سبزیوں کے ریٹ میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،پہلے روزےکو 16 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 13 ویں روزےکو 36 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔


رمضان بازاروں میں پھلوں کے اسٹال توجابجامگرخریدار کوئی کوئی،کم آمدن اور سفیدپوش طبقےکے افراد تو دور سےپھل دیکھ ہی سکتے ہیں، خریدنےکاسوچ بھی نہیں سکتے،سیب 250،آم 114، انگور 125، الیچی 180، آڑو 170، خوبانی 146 روپےاورآلو بخارا 170 روپے فی کلو۔ کیلےکی بات کریں تو کیلا 100روپےفی درجن سےزائد،شہری کہتےہیں کہ آخرخریدیں کیا اور چھوڑیں کیا۔


رمضان بازاروں کےمنتظمین یہ ماننے کو تیار نہیں کہ پھل اور سبزیاں مہنگے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ قیمتیں کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سستے پھل مہیا کرےیا پھر ان کےاسٹالز ختم کردے۔

مزید خبریں :