19 جون ، 2016
سجنے سنورنے کی شوقین خواتین کے لیے خوبصورت اور نفیس جیولری بہت اہمیت رکھتی ہے، کوئی بھی تہوار نزدیک ہو تو میچنگ کی بالیاں،چوڑیاں اور ہار خواتین کو مارکیٹ کھینچ ہی لاتی ہیں۔
عید الفطر کی آمدپر خواتین کی تیاریاں عروج پر ہیں، تقریب ہو یا تہوار خواتین بناؤ سنگھار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، کپڑے جوتے تو خواتین میں مقبول ہیں ہی لیکن سب سے زیادہ اہم میچنگ جیولری ہے۔ کانوں میں لٹکتے جھمکے اور ہاتھوں میں کھنکتی چوڑیاں نا ہوں تو خواتین کی شاپنگ پھیکی لگتی ہے۔
بازاروں میں رش دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کو کپڑوں اور جوتوں کے ساتھ ساتھ زیورات کا بھی بے انتہا شوق ہے، پھر چاہے وہ سونے کے ہوں یا مصنوعی آڑٹیفیشل جیولری میں نت نئے ڈیزائنزبازار میں باآسانی دستیاب ہیں جو آج کل خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
خواتین کہتی ہیں کہ عید پر جلدی خریداری کرنے سے ایک تو انہیں قیمت مناسب مل جاتی ہے، دوسرا بازاروں میں رش بھی کم ہوتا ہے۔